فیصل آباد،خدیجہ تشددکیس کےمرکزی ملزم کی ضمانت منظور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے فیصل آباد میں خاتون اسٹوڈنٹ پر شادی سے انکار کی پاداش میں بد ترین تشدد اور اغوا کیس کے  مرکزی اور با اثر ملزم شیخ دانش کی ضمانت منظور کر لی۔

تاجر شیخ دانش کو گزشتہ دن فیصل آباد میں خدیجہ نامی طالبہ کو اس کے گھر سے اغوا اور اس پر وحشیانہ تشدد کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل آباد:خدیجہ تشدد کیس، مرکزی ملزم کی بیٹی گرفتار

ملزم شیخ دانش پر دو مقدمات درج تھے، ایک خدیجہ تشدد کا کیس، جبکہ دوسرا ملزم کے گھر سے شراب کی برآمد کا کیس درج کیا گیا تھا۔ تشدد کیس تھانہ ویمن فیصل آباد میں درج ہے، جبکہ شراب برآمد کیس کھڑیاں والا تھانے میں درج ہے۔

 آج شراب برآمد کیس میں ملزم شیخ دانش کو جڑانوالہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ڈیوٹی جج آصفہ جبار کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے شراب کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

Related Posts