ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اُترسکا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اُترسکا
ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اُترسکا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان سعید اور خوبصورت اداکارہ زارا نور عباس کا ڈرامہ بادشاہ بیگم مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اُترسکا۔

رافع راشدی کا پروڈیوس کردہ ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم کی کاسٹ میں زارا نور عباس، فرحان سعید، علی رحمان، یاسر حسین، ابوالحسن، کومل میر، حبا عزیز، تانیہ حسین، حمزہ سہیل، شہزاد نواز، سمن انصاری سمیت دیگرکئی ستارے شامل ہیں۔

ڈڑامے کی کہانی تخت حاصل کرنے کیلئے سیاست، اقتدار کی ہوس اور بہن بھائیوں کی دشمنی کے گرد گھومتی ہے۔ ڈرامہ اپنی منفرد اور غیر معمولی کہانی کی وجہ سے شروع میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا تاہم اپنے اختتام سے مداحوں کا دل جیتنے میں ناکام رہا۔

گزشتہ روز ڈرامے کی آخری قسط نشر ہوئی جس میں کرداروں کے انجام سے مداح کافی ناراض ہوئے اور اُن کی بڑی تعداد نے یہی کہا کہ ڈرامے کے تمام کرداروں کو مارنے کا مقصد ابھی تک سمجھ نہیں آیا۔

جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ بادشاہ بیگم میں شاہ زیب کے علاوہ سب کو ماردیا گیا جس کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔

Badshah Begum Last Episode Public Reaction

Badshah Begum Last Episode Public Reaction

Related Posts