مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اوگرا نے صارفین کےلیے گیس مہنگی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت 200 تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کے نرخ 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔

اسی طرح نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کے نرخ 500 سے 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر ماہانہ 600 روپے فکسڈ چارجز، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے ماہانہ 1500روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔

اس کے علاوہ 1.5میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والے نان پروٹکیٹڈ صارفین کےلیے  3 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کردیے گئے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری، سیمی گورنمنٹ، اسپتال، تعلیمی اداروں کےلیے گیس کے نرخ مقرر کردیے گئے۔ ان اداروں کےلیے گیس کے نرخ 3ہزار175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔

روٹی کے تندروں کےلیے گیس کے نرخ 110 روپے سے 700 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو، کمرشل صارفین کےلیے گیس کے نرخ 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، جنرل انڈسٹری کےلیے گیس کے نرخ 2300روپے فی ایم ایم بی ٹی یو نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کیپٹو پاور کےلیے گیس کے نرخ 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، سی این جی کےلیے 3750،سیمیٹ فیکٹریوں کےلیے4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، کھاد فیکٹریوں کےلیے ایک ہزار597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کے الیکڑک سمیت تمام بجلی گھروں کےلیے 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر کیے گئے ہیں۔

Related Posts