حکم پر عمل نہ ہوا تو سخت کارروائی ہوگی کیونکہ، کے ڈی اے ملازمین کیلئے بری خبر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bad news for KDA employees

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اپنے تمام گریڈ کے افسران اور ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔

کے ڈی اے نے گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے تمام ملازمین اور افسران کو اپنی تعلیمی ڈگریاں تصدیق کے لیے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

تمام محکموں کے سربراہان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے تصدیق شدہ ڈگریاں اور پیدائشی سرٹیفکیٹ سات دن کے اندر جمع کروائیں۔

اتنے میں تو بینک ٹھیکے پر مل جائے اور، نیشنل بینک کے صدر کی تنخواہ اور مراعات جانتے ہیں؟

مطلوبہ دستاویزات بروقت جمع نہ کرانے کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ستمبر 2024 میں سندھ حکومت نے سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم کی، جس کے تحت جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ پنشن کی سہولت نہیں دی جائے گی۔

ترمیمی منصوبے کے مطابق، ملازمین اور صوبائی حکومت سندھ ایمپلائی بینیفٹ اسکیم میں شراکت کریں گے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کو “گولڈن چیک گریجویٹی” دی جائے گی۔
اس اسکیم کے تحت حکومت اور ملازمین بالترتیب 12 فیصد اور 10 فیصد عارضی شرح پر شراکت کریں گے۔ سندھ حکومت کے مطابق، اس اقدام کا مقصد بجٹ پر پنشن کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

Related Posts