ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، اہم بیٹھک میں عمران خان خود شریک ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تردید کے باوجود دونوں فریقین میں لانگ مارچ کے حوالے سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت پہلے تھی نہ اب ہے، عمران خان
اس ضمن میں عمران خان کالا شاہ کاکو سے لانگ مارچ چھوڑ کر لاہور روانہ جہاں رات میں اہم ترین بیٹھک اور بڑی سیاسی پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے مذاکرات میں عمران خان خود شریک ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع نے بھی لاہور روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے لانگ مارچ سے لاہور روانگی اور میٹنگ کے حوالے سے اہم رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے۔
قبل ازیں ہفتے کو صبح وفاقی حکومت نے تیرہ رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا، جس کے متعلق خبر دی گئی تھی کہ یہ کمیٹی تحریک انصاف کے ساتھ اس کے مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔