بچو عبد القادر دیوان کا بنگلہ زبان شہریوں کی حمایت پر ارکان اسمبلی سے اظہار تشکر

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو یوٹیوب

 پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان اور دیگر رہنماؤں نے پاکستان کے بنگلہ زبان بولنے والے محب وطن شہریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر تمام ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم بنگلہ بولنے والے پاکستانی شہریوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے تمام معزز ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے جذبے اور خلوص کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان اور ان کی پوری ٹیم اور بنگالی عمائدین کی کاوشوں سے قومی اسمبلی کا ایوان بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانی شہریوں کے حقوق کی صداؤں سے گونج اٹھا۔

اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک مسلم الائنس دیوان قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق، رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، آغا رفیع اللہ، خواجہ اظہار الحسن اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی بے حد شکر گزار ہے۔

پاک مسلم الائنس دیوان نے امید ظاہر کی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ صرف آواز اٹھانے پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ بنگالی پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا عملی سدباب کرنے میں کردار بھی ادا کریں گے۔

Related Posts