بڑے میچ کا سب کو انتظار، سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے، بابراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کا سب کو انتظار ہے، بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔

میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، بطور کھلاڑی اور کپتان میں چاہوں گا کہ پورا میچ ہو کیونکہ سب لوگ اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورا میچ ہوگا تو زیادہ اچھا ہوگا، جتنا بھی میچ ہو اور کوئی بھی سچویشن ہو، بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

رمیز راجا نے بابر اعظم کو آسٹریلیا میں کھیلنے کا گر بتا دیا

لوگ پاکستان اور بھارت کے میچ کو دیکھ رہے ہیں کہ ایک بہترین باؤلنگ سائیڈ کا مقابلہ ایک بہترین بیٹنگ سائیڈ سے ہورہا ہے، آپ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں، اس پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح ہمارے فاسٹ باؤلر پرفارم کررہے ہیں، شاہین آفریدی بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں، نسیم شاہ کے علاوہ حارث رؤف نے جس طرح اپنے گیم کو بہتر بنایا ہے، جس طرح انہوں نے اپنی باؤلنگ کو بہتر بنایا ہے، باؤلنگ کے حوالے سے ہمارا اعتماد بہت بُلند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کوشش کریں گے کہ ہمارے جو پلان ہیں اس پر عمل کریں، اور اپنا 100 فیصد دیں، ہمارے ہاتھ میں رزلٹ نہیں ہے ہمارے ہاتھ میں کوشش کرنا ہے۔

بھارت کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی ہماری بھارتی پلیئرز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے وہ ہم سے اچھے طریقے سے ملتے ہیں، میرا خیال ہے کہ یہی اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی ہے، صرف بھارتی نہیں ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں، اور کوشش کرتے ہیں کہ اچھے طریقے سے ملیں، اور میدان میں اپنے ملک کے لیے 100 فیصد کارکردگی دکھاتے ہیں۔

شان مسعود کی انرجی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود ٹھیک ہیں، ان کے تمام ٹیسٹ ٹھیک آئے ہیں، وہ کل کے لیے تیار ہیں، ابھی تک ہم نے پچ نہیں دیکھی کیونکہ دو دن سے پچ ڈھکی ہوئی ہے، کون سے 11 کھلاڑی میدان میں اتریں گے وہ ہمارے ذہن میں ہے لیکن وکٹ دیکھ کر مزید فیصلہ کریں گے۔

بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کے لیے پلان سے متعلق سوال کی بابت قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کے لیے ہمارا پلان ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ جو ہم نے پلان کیا ہے، ہم اس پر 100 فیصد دیں۔

فخر زمان کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ فخر زمان ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوئے، انہیں ابھی فٹ ہونے میں ایک دو میچ لگیں گے، وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، پہلے میچ کے لیے وہ دستیاب نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان اور محمد نواز کو ہم اوپری نمبروں پر بھیجتے ہیں، وہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، وہ لوگ کھلے ذہن کے ساتھ کھیلتے ہیں، ہماری ٹیم کے لیے یہ ایک مثبت پوائنٹ ہے، آسٹریلیا میں گراؤنڈ بڑے ہیں تو یہاں پر زیادہ بڑے شاٹ نہیں لگیں گے، بھاگ کے رنز بنائیں تو آپ کو زیادہ ایج ہوگا۔

موجودہ بھارتی ٹیم میں آپ کو کیا چیلنج نظر آتا ہے؟ اس کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ چیلنج ہر میچ میں ہوتا ہے، خاص طور پر ٹی 20 میں گیم تیزی سے تبدیل ہوتی ہے، جلدی فیصلے کرنے ہوتے ہیں، ایک اوور سے میچ دوسری طرف چلا جاتا ہے، اسی طرح ایک چھوٹی پارٹنرشپ یا رن آؤٹ ہونے سے میچ کا نتیجہ تبدیل ہو جاتا ہے، جتنا آپ مثبت رہیں گے، اور جتنا اپنی پلاننگ پر عمل کریں گے، وہ زیادہ اچھا ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حارث رؤف نے یہاں پر کھیلا ہے، وہ یہاں کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے، جب وہ بگ بیش کھیلتے ہیں تو ان کا یہ ہوم گراؤنڈ ہوتا ہے، اس نے باؤلرز اور بلے بازوں کو کافی معلومات فراہم کی ہیں، انہوں نے شاہین آفریدی کی کمی بھی محسوس نہیں ہونے دی، میرا خیال ہے کہ ہمیں اس چیز سے کافی مدد ملے گی۔

Related Posts