دبئی: ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کے دوران بابر اعظم کو ٹیم کو اپنے کپتان ہونے کی یاد دہانی کروانی پڑ گئی۔
گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب پاکستانی ٹیم نے کپتان بابراعظم سے پوچھے بغیر ہی ریویو لے لیا۔ بابراعظم معصومانہ انداز میں بتاتے رہ گئے کہ کپتان تو وہ ہیں۔
ایشیا کپ میں پاک سری لنکا میچ کے اختتامی لمحات میں سری لنکا کے کپتان شناکا نے حسن علی کی گیند پر پل کرنے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
بابر اور حسن علی نے اپیل کی لیکن امپائر انیل چودھری نے اپیل مسترد کردی۔
Babar Azam reminding his team-mates that he is the captain after a review was taken without asking him #PAKvsSL #AsiaCup2022Final pic.twitter.com/Y5UbO2Tg82
— Aariz abbas (@Aarizabbas5) September 9, 2022