دبئی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپر اسٹار بلے باز بابر اعظم ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بھی کپتان منتخب ہو گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کردیا، فخرزمان بھی الیون میں شامل ہیں تاہم محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نہ بن سکی۔
سال کی بہترین ٹیم کیلئے بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، پال اسٹرلنگ، جنیمن مالان، راسی وان ڈر ڈوسین، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، وانندو ہسارنگا، مستفیض الرحمان، سمی سنگھ اور دشمانتھا چمارا شامل ہیں۔یاد رہے کہ بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان نامزد ہوئے تھے۔
دوسری جانب آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال مارچ اور اپریل میں آسٹریلیا کے تمام اہم اور منتخب کھلاڑی پاکستان کا دورہ کریں گے اور انہوں نے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم دورہ پاکستان میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 میچ کھیلے گی اور دورے کے آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین مارچ سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔
مزید پڑھیں: پوری قوم آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے، محمد رضوان