بابر اعظم نے مداحوں کو ’کنگ شنگ‘کہنے سے منع کیوں کردیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Why is Babar Azam Missing From PCB’s Eid Video?
FILE PHOTO

پاکستان کے نامور کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ’کنگ شنگ‘ کہنا بند کردیں۔

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے بعد اپنی غیر رسمی گفتگو میں کہاکہ پہلی بات تو یہ ہے کنگ شنگ بولنا زرا کام کرو۔ میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا، ’’میں ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ جب آپ اننگز بناتے ہیں تو آپ کو آہستہ آہستہ حالات کا بہتر اندازہ ہو جاتا ہے۔

اپنی ماضی کی کارکردگی پر غور کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “میں نے جو اچھی اننگز کھیلی ہے اس کے بارے میں سوچتا ہوں اور میں مشکل مراحل سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں نے ماضی میں کتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ہر آنے والا میچ ایک نیا چیلنج ہے۔ مجھے ماضی کو بھول کر حال پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔‘‘

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

بابر اعظم نے اسٹریٹجک پلاننگ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ آنے والے دنوں کے لیے مثبت منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اپوزیشن بھی اپنی حکمت عملی کے ساتھ آتی ہے۔ میچ جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ہم بہتری کے لیے اپنی طاقتوں اور کمزوریوں دونوں پر بات کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہوم سائیڈ نے یہاں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔

آغا اور رضوان کی چوتھی وکٹ کی ریکارڈ شراکت نے پاکستان کو ریکارڈ 353 رنز کا ہدف چار وکٹوں اور چھ گیندوں پر حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔

Related Posts