انگلینڈ سے وائٹ واش، ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کر رہے ہیں۔بابر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیم میں اب تبدیلی نہیں ہوگی، بابر اعظم کا دو ٹوک اعلان
ٹیم میں اب تبدیلی نہیں ہوگی، بابر اعظم کا دو ٹوک اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ سے وائٹ واش کے بعد کہا ہے کہ قومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کر رہے ہیں۔ بیٹھیں گے اور بحث و تمہید کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 3 صفر سے تاریخی وائٹ واش اور عبرت ناک شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف 3 سے 4 کھلاڑیوں نے پہلی بار کرکٹ کھیلی جبکہ ٹیسٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو کھلانا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹس سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا

پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ آخری میچ کی پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکلا، بولرز نے فائٹ بیک کیلئے اچھی بولنگ کی۔ آئندہ میچز میں غلطیوں پر قابو پانا ہے۔ نئے کھلاڑیوں کو کریز پر ٹکنے کیلئے وقت دینا پڑتا ہے، نئے کھلاڑیوں کو وقت دینے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پہلے 2 میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، جیتنا صورتحال کو مختلف بنا سکتا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو مشکلات کا سامنا رہا۔ پلاننگ کریں گے کہ بہترین فاسٹ بولنگ بھی آزمائی جائے۔ ٹیسٹ میچز میں ابرار احمد جیسے بولرز کی ضرورت ہے جو مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کریں۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلش بیٹرز ابرار احمد کو کھل کر کھیلنے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ کے خلاف رضوان کو اس لیے کھلایا کیونکہ وہ کھیلتے ہوئے آرہے تھے۔ ہمارا پلان تھا کہ جو فارم میں ہیں، انہیں کھلائیں۔ فواد عالم فارم میں نہیں تھے، اس لیے ان کی جگہ سعود شکیل کو کھلایا۔

Related Posts