لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اگر بابر مجھے اپنا بڑا بھائی سمجھتے ہیں تو میں اسے یہی مشورہ دوں گا کہ اسے ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔
اگر پی سی بی کو بابر اعظم سے 25ہزار رنز یا 22ہزار رنز کروانے ہیں تو انہیں بابر سے کپتانی نہیں کروانی چاہیے، کیوں کہ پچھلے دنوں میں کئی میچز میں بابر پریشر میں کھیل رہا جس سے اس کی پرفارمنس نظر نہیں آرہی ہے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اگر پی سی بی یا بابر اس بات کو سمجھتے ہیں تو انہیں کپتانی چھوڑ دینی چاہیے جیسے ویرات کوہلی نے چھوڑا اور اپنی فارم میں واپس آیا ہے۔
کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بابر اعظم سے رنز لینے ہیں انہیں ویرات کوہلی کے قریب پہنچانا ہے، اگر کسی اور کو کپتان نہیں بنایا جاتا تو اس سے بابر کی پرفارمنس بہت زیادہ متاثر ہوگی۔
مزید پڑھیں:گلن فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیتنے کیلئے 168رنز کا ہدف دے دیا
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کوئی اور بابر جیسا بیٹر نہیں ہے، انہیں کپتانی چھوڑ کر پرفارمنس میں توجہ دینی چاہیے ورنہ پاکستانی ٹیم کو اس سے بہت نقصان ہوگا۔