بابراعظم نے محمد رضوان کے ہمراہ پڑھائی کرنیکی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وکٹ کیپر وبلے باز محمد رضوان کے ہمراہ پڑھائی کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

کپتان بابراعظم نے ٹوئٹر پرمحمد رضوان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ محمد رضوان کے ہمراہ ہارورڈ بزنس اسکول میں داخلے کے بعد پڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم صوفے پر لیٹے ہوئے پڑھائی کررہے ہیں جبکہ محمد رضوان زمین پر بیٹھ کر مختلف نوٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بابراعظم نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میری رائے کو لوگ ہمیشہ غلط سمت دے دیتے ہیں، محمد عامر

گزشتہ دنوں بابراعظم اور محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے پروگرام کا حصہ بنے تھے، وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کرکٹرز ہیں۔

دونوں کرکٹرز 31 مئی سے 3 جون تک امریکی ریاست بوسٹن میں ہارورڈ بزنس اسکول کیمپس کی کلاسز میں شرکت کریں گے جہاں وہ انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس تعلیم حاصل کریں گے۔

Related Posts