پانچویں پوزیشن پر قبضہ، بابر اعظم نے کیریئر کی بہترین ٹیسٹ رینکنگ حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمبابوے کیخلاف بھی فتح کا تسلسل برقرار رکھیں گے، بابر اعظم
زمبابوے کیخلاف بھی فتح کا تسلسل برقرار رکھیں گے، بابر اعظم

دبئی :قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹائلش بلے باز بابر اعظم نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنے کیریئر کی سب سے بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پانچویں نمبر پر قبضہ کرلیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کی بلے بازوں کی فہرست میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق بابر اعظم ترقی کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ با ؤلر محمد عباس نے انگلینڈ کیخلاف نمایاں  کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو درجہ ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 75 اور اوپنر عابد علی 49 ویں پوزیشن پر ہیں۔

اس سے قبل ساؤتھمپٹن ​​میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ باؤلنگ کے بعد انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کوبھی باؤلرزکی درجہ بندی میں ترقی ملی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں انگلینڈ 279 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان 153 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:سابق بھارتی کپتان دھونی کے شاندار کھیل کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بابر اعظم

فہرست میں بھارت کی قیادت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا 296 نمبر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Related Posts