بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 پر پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 پر پہنچ گئے
بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 پر پہنچ گئے

لاہور: بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں اپنی بہترین بلے بازی کے باعث سرخیوں میں آگئے ہیں، انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے باعث بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھایا ہے۔قومی کپتان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 پر پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم کراچی میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے تقریباً دو دن تک بلے بازی کرتے ہوئے 425 گیندوں میں 196 رنز کی زبردست اننگ کھیلی،جس کے باعث میچ ڈرا ہوگیا،

محمد رضوان اور عثمان خواجہ نے بھی بڑے پیمانے پر چھلانگ لگائی ہے۔ رضوان دوسری اننگز میں 104 رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مشترکہ نمبر 11 پر پہنچ کر چھ درجہ ترقی کر گئے ہیں۔ کراچی میں 160 اور ناٹ آؤٹ 44 رنز بنانے والے عثمان خواجہ گیارہ درجے اوپر پہنچ کر 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولنگ چارٹ میں، شاہین آفریدی کراچی ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار ہونے کے بعد ایک مقام نیچے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے میچ میں صرف دو وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سٹارک، جنہوں نے پہلی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں، ایک درجہ ترقی کر کے نمبر 15 پر پہنچ گئے۔

آل راؤنڈرز کے چارٹ میں، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین وکٹیں لے کر اور ناٹ آؤٹ 34 رنز بنانے کے بعد ایک درجہ ترقی کرکے 8 نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور ٹیسٹ، پہلی اننگ میں قومی ٹیم 268 رنز پرآؤٹ، آسٹریلیا کو 134رنز کی برتری

جیسن ہولڈر بارباڈوس میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران سخت محنت کے بعد نمبر 2 پر آ گئے ہیں۔ ہولڈر نے میچ میں صرف ایک وکٹ حاصل کی اور مجموعی طور پر 12 رنز بنائے۔

Related Posts