کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی بابر اعظم کو کپتان بنانے کے حق میں نہیں رہے، تاہم بابر نے اپنی پرفارمنس سے انہیں غلط ثابت کردیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ میں بابر کو کپتانی جیسی بڑی ذمہ داری سونپنے کے حق میں کبھی بھی نہیں رہا ہوں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم کو اکتوبر 2019 میں سرفراز احمد کی جگہ پاکستان کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا گیا تھا،ایک سال بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم کی باگ ڈور بھی سونپی گئی تھی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتان بنائے جانے کے وقت ماہرین کی رائے تھی کہ بابر اعظم میں قائدانہ صلاحیتیں موجود نہیں ہیں تاہم کپتان نے اپنی حالیہ پرفارمنس سے ناقدین کو خاموش کروادیا۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے یو اے ای میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے تمام گروپ میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
مزید پڑھیں: افغان کرکٹ ٹیم 52رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی 4 وکٹس سے فتح