اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مئی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مینز اینڈ ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے امیدواروں میں شامل ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی کی جانب جاری نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے نجم الحسین شنتو اور آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر کو بھی مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کئی مرتبہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ لینے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔