بابراعظم کو اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، راشد لطیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے پاکستانی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم کو بیٹنگ اسٹائل بہتر کرنے کی صلاح دے دی۔

گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ بابر اور ویرات دونوں کو ایک ہی مشکل کا سامنا ہے، یہ دونوں بیٹسمین کھیلتے ہوئے اپنے پورا پاؤں باہر نہیں نکالتے اور گیند کو جسم کے قریب کھیلتے ہیں۔ اگر گیند سوئنگ ہورہی ہو تو اس صورت میں آؤٹ ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

راشد لطیف نے مزید کہا کہ جب (دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں) بابراعظم نے سینچری مکمل کرنے کے لیے اسٹروک کھیلا تھا تو گیند گلی پوائنٹ کے اوپر سے گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ کی میزبانی ہر صورت کرینگے، نجم سیٹھی

ماضی کے مایہ ناز وکٹ کیپر نے بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اس خامی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

راشد لطیف نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان پر آنے کے بعد (نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر) کرس ووکس نے اپنی بولنگ پر توجہ دی ہے اور وہ سمجھ گئے ہیں کہ اگر سوئنگ کارآمد ثابت نہیں ہورہی تو بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے لیے سلو بال کارگر ہوسکتی ہے۔

Related Posts