دوسرا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
دوسرا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور:پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں امام الحق کی سنچری اور بابر اعظم کی قائدانہ اننگز کے باعث آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا بڑا ہدف پورا کرلیا، پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے میچز کی سیریز 1-1سے برابر کردی۔

پاکستان اور آسٹریلیاں کے درمیان دوسرا ون لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 348 رنز بنائے، بین مک ڈرموٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 108 گیندوں پر 104 رنز کی باری کھیلی۔

ٹریوس ہیڈ 89 اور کپتان فنچ صفر،مارنس لبوشین 59، الیکس کیری، کیمرون گرین 5،5،مارکس سٹوئنس 49 اور شان ایبٹ 28 سکور بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے 2، زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی سنچری کی بدولت 49 اوورز میں صرف 4 وکٹ کے نقصان پر352 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے ایک مرتبہ پھر اپنی بلے بازی سے مخالف ٹیم پر دھاک بٹھا دی اور اپنے کیریئر کی 15 اور بطور کپتان چوتھی سنچری سکور کرکے آسٹریلیا کے خلاف یہ اعزاز حاصل کرنے والے والے پہلے کپتان بن گئے، انہوں نے 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 83 گیندوں پر 114 رنز بنائے۔

امام الحق نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری جڑ دی، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 97 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے چھٹے ٹائٹل پر نظریں جمالیں

محمد رضوان 26 گیندوں پر 23 رنز بناکر پویلین لوٹے، خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، افتخار احمد بھی 11 سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔اس دوران تماشائیوں کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔

Related Posts