لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کل سے ٹی 20 سیریز شروع ہوگی جس سے قبل ورچؤل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ سے شروع کی گئی جیت کی رفتار کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔
کورونا کا کھیل پر وار، دورہ پاکستان پرآئےویسٹ انڈین کھلاڑی کوروناکاشکار
ورچؤل پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ویسٹ انڈیز کی جانب سے بہترین کھلاڑی سامنے نہ آنے پر ان کے خلاف سیریز آسان نہیں لیں گے۔ مہمان ٹیم کیریبین پریمیئر لیگ اور عالمی کھیلوں میں پرفارم کرچکی ہے۔
گفتگو کے دوران کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہے تو قومی ٹیم کو اپنی 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہماری پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔مہمانوں کے خلاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ اس
خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا نے کھیل کے میدان پر بڑا حملہ کردیا۔ پاکستان کےدورے پرآئی ہوئی ویسٹ انڈیزکی ٹیم کے 3کھلاڑیوں سمیت 1 نان کوچنگ ممبر کے جسم میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔
گزشتہ روز کرکٹ ویسٹ کےمطابق چاروں افراد کے پاکستان آمد پر ٹیسٹ کیےگئےتھے جو مثبت آئے،تاہم متاثرہ افراد میں کوئی علامات نہیں اور سب کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی۔دیگر ارکان کے 2 مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔