بھارت سے میچ جیتنے کا جشن، بابر اعظم کا 250 مستحق طلبہ کی امداد کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اچھا کریں یا برا، باتیں ہمیشہ ہوتی ہیں، ہم لوگوں کی نہیں سنتے، بابر اعظم
اچھا کریں یا برا، باتیں ہمیشہ ہوتی ہیں، ہم لوگوں کی نہیں سنتے، بابر اعظم

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے میچ جیتنے کی خوشی منانے کا اعلان کرتے ہوئے 250 مستحق طلبہ کی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں تکنیکی تعلیم کے پلیٹ فارم نون کے ذریعے 250 مستحق طلبہ کو تعلیم دینے کیلئے تعاون کروں گا۔

پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں 250 طلبہ کیلئے امداد اپنے والد اور رول ماڈل محمد اعظم اور سایہ کارپوریشن کے نام کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم نے مستحق طلبہ کی تعلیم کیلئے 20لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

ٹیم نے شاندار آغاز کیا، مگر سفر ابھی شروع ہوا ہے، چیئر مین پی سی بی

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جس میں کپتانی کے فرائض بابر اعظم سرانجام دیں گے۔ 

 قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے نئے ہدف کے طور پر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے والی نیوزی لینڈ ٹیم پر اپنی توجہ مرکوز کر لی۔ دونوں ٹیمیں آج 26 اکتوبر کو شام 7 بجے شارجہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

قبل ازیں 17 ستمبر کے روز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یکطرفہ طور پر سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر دورۂ پاکستان اچانک ختم کرنے کا اعلان کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ نے بھی دورۂ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ میچ آج کھیلے گی

Related Posts