بابر اعظم کی کرکٹ میچ میں بالنگ، ویرات کوہلی پھر پیچھے رہ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم کی ٹیسٹ میچ میں بالنگ، ویرات کوہلی پھر پیچھے رہ گئے
بابر اعظم کی ٹیسٹ میچ میں بالنگ، ویرات کوہلی پھر پیچھے رہ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ میچ میں بالنگ کرتے ہوئے بھارتی کپتان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویرات کوہلی اپنے کرکٹ کیرئیر میں ایک بھی ٹیسٹ وکٹ حاصل نہیں کرسکے جبکہ بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دے دیا ہے۔

ٹی 20 سیریز میں بطور کپتان ویرات کوہلی نے تیز تین 1000 رنز بنائے جس کیلئے 30 اننگز کا وقت لگ گیا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے صرف 26 اننگز میں 1ہزار رنز اسکوکرکے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کی فاتح قومی ٹیم کا وطن واپسی کیلئے سفر شروع

قبل ازیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 18 نصف سنچریاں بنائیں۔ بابر اعظم نے 19 ٹی ٹوئنٹی ففٹیز اسکور کرکے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

چند ماہ قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس 56 اننگز میں ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2 ہزار رنز بننے کا اعزاز تھا جسے بابر اعظم نے ٹی 20 کی صرف 52 اننگز میں حاصل کرلیا۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کوہلی کے پاس 30 سال کی عمر میں مسلسل 3 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ تھا تاہم بابر اعظم نے 3 مسلسل سنچریاں صرف 22سال کی عمر میں بنائیں۔

ویرات کوہلی نے بطور کپتان 44 اننگز کھیل کر 13ففٹیز اسکور کیں جس کے مقابلے میں بابر اعظم نے کپتان کی حیثیت سے 27 اننگز میں 14 نصف سنچریاں بنا کر کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Related Posts