بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دے دی
بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دے دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دے دی ہے جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں اور نمبرون بیٹسمین بن گئے ہیں۔

پیغام میں آئی سی سی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ہرا کر آئی سی سی مینز ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ یہ فیصلہ ون ڈے میچز میں بابر اعظم کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 76 اننگز میں 13 سنچریز بنا کر کم سے کم اننگز میں زیادہ سے زیادہ سنچریز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

 بابر اعظم نے یہ ورلڈ ریکارڈ 12 روز قبل میزبان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے نام کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہاشم آملہ کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم نے76اننگز میں13سنچریز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Related Posts