کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ کے بڑے ایونٹ پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 7 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کراچی کنگز نے کہا کہ بابر اعظم کو پی ایس ایل 7 کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے جس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Big Announcement for Karachi Kings Fans!
Our National Team Skipper the one and only @babarazam258 will now be the Captain of Karachi Kings as well!Good luck #KingBabarAzam for a great season ahead!#KarachiKings#YeHaiKarachi #PSL7 @Salman_ARY @wasimakramlive pic.twitter.com/26EXH74nqq
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) November 30, 2021
کراچی کنگز کے شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی مثال ہے۔ گزشتہ 5سال سے پی ایس ایل میں کراچی کی نمائندگی کرتا آیا ہوں۔
لیونل میسی نے ساتویں بار سال کے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ جیت لیا
چٹاگانگ ٹیسٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی