بابراعظم اور امام الحق کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت یقینی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابراعظم اور امام الحق کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت یقینی
بابراعظم اور امام الحق کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت یقینی

لاہور:بابر اعظم اور امام الحق کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت یقینی ہے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان 14جنوری کو متوقع ہے۔

قومی کرکٹر شاداب خان (کل)منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ کر انجری کا معائنہ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ کر انجری کا معائنہ کرائیں گے۔

لیگ اسپنر کو ڈاکٹر نے 6ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا، اس لیے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا حصہ بننا تو ممکن نہیں۔

تاہم بحالی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے 20فروری کو شروع ہونے والی پی ایس ایل میں کا حصہ بنیں گے، نیوزی لینڈ میں ہی ان فٹ ہونے والے اوپنر امام الحق کی فٹنس بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف منتخب ہونے والا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ 17 جنوری سے کراچی کے بائیو سیکور ببل میں جائے گا۔جنوبی افریقا کی ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔

جبکہ کووڈ ٹیسٹنگ کراکر آنے والی مہمان ٹیم کی آمد پر بھی ٹیسٹنگ ہو گی اور مہمان ٹیم کی دوسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ چوتھے روز ہو گی۔پہلے 5 روز میں مہمان ٹیم کو ہوٹل سے متصل کلب میں ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔

5 روز میں 2 ٹیسٹنگ کے بعد مہمان ٹیم ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گی۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں ہو گا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میچز 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جس کے لیے پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ 3 فروری سے بائیو سیکور ببل میں آئے گا۔

Related Posts