لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما عظمیٰ بخاری نے عمران خان کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کیلئے کھودے گڑھے میں انسان خود گرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں صفائی دینے اور رسیدیں پیش کرنے کی بجائے غنڈہ گردی کی اور دھمکیاں دیں۔
توشہ خانہ کیس میں سزا، عمران خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
ٹوئٹر پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر عمران خان نے غنڈہ گردی، دھمکیاں اور گالیاں نہ دی ہوتیں تو بہتر ہوتا۔ اس لیے ثابت ہوا کہ کسی کیلئے کھودے ہوئے گڑھے میں انسان خود گرتا ہے۔
کیس میں صفائی دینے اور رسیدیں پیش کرنے کی بجائے غنڈہ گردی، دھمکیاں اور گالیاں نا دی ہوتی تو بہتر ہوتا
پس ثابت ہوا کسی کے لئے کھودے ہوئے گھڑے میں انسان خود گرتا ہے،یاد تو ہوگا پانامہ،العزیذیہ کیس
اللہ کی عدالت کا انصاف دیر یا سویر سامنے آہی جاتا ہے https://t.co/yy2J0Y6FqE— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 5, 2023
خیال رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یاد تو ہوگا پانامہ، العزیزیہ کیس؟ اللہ کی عدالت کا انصاف دیر یا سویر سامنے آہی جاتا ہے۔
قبل ازیں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو گرفتار کرنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔عمران خان کو لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا گیا۔