اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل کا کیس وفاقی حکومت، بالخصوص پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے لیے امتحان ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ الفاظ سے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
سینئر صحافی عزیز میمن کی وفات سے قبل جاری کیے گئے ویڈیو بیان کو شیئر کرتے ہوئے علی محمد خان نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی بیانات سے زیادہ اقدامات پر توجہ دے۔
A test case for State but especially PPP Gov in Sindh,
Are they with the Killers or with the Shaheed.
Actions should speak LOUDER then words. @BBhuttoZardari sahb !
ACT NOW
Don’t Talk ! https://t.co/uqaKf8YeDC— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) February 18, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ سندھی زبان کےسینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر تحقیقات کی جائیں۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آج سندھی زبان کے صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا گیا جس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا عزیز میمن کے قتل پر تحقیقات کا مطالبہ