اظہر علی نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی تصاویر شیئر کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اظہر علی نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی تصاویر شیئر کردیں
اظہر علی نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی تصاویر شیئر کردیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی، اس موقع پر انہوں نے چاہنے والوں کے لئے چند تصاویر بھی شیئر کیں۔

ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں سے انہوں نے چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

اظہر علی کی جانب سے جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں اُن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوئے ہیں، جبکہ ایک تصویر میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روح پرور منظر بھی نظر آرہا ہے۔

وسیم اکرم اور گمبھیر نے بابر اعظم کیا مشورہ دیا؟

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Posts