آذربائیجان کی فوج آرمینیا سے لئے گئے علاقے میں داخل ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Azerbaijan army moves into second district handed back by Armenia

باکو: آذربائیجان کی فوج نے واپس لئے گئے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،بدھ کے روز فورسز آرمینیا سے لئے گئے علاقے داخل ہوگئیں ۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آذربائیجان کی فوج 25 نومبر کو آرمینیا آذر بائیجان اور روس کے مابین معاہدے کے تحت 25 نومبر کو کالباجر خطے میں داخل ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ آرمینیا ، آذربائیجان اور روس نے ایک ماہ سے جاری خون ریزی کے بعد ناگورنو کراباخ میں فوجی تنازعہ کے خاتمے کے لئے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ آن لائن ملاقات میں کہا تھا کہ سہ فریقی معاہدہ تنازعات کے حل کے لئے اہم نقطہ بن جائے گا۔

مزید پڑھیں:امن معاہدے پر عملدرآمد کروانے کیلئے روسی امن فوج ناگورنو کراباخ روانہ

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روسی امن فوجیوں کو ناگورنو کراباخ ،خطے اور آرمینیا کے مابین راہداری میں تعینات کیا جائے گا۔ ناگورنو کراباخ کے رہنما ایریک ہرٹونیان نے کہا ہے کہ وہ جنگ کو جلد سے جلد ختم کرنے پر راضی ہیں۔

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس نے 1991کی جنگ میں ناگورنو کراباخ کی کھوئی ہوئی زمین اور اس کے آس پاس کے بہت سارے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔

Related Posts