معروف بلاگر عظیم خان نے پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ کی جانب سے شادی سے انکار پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صبا قمر نے شادی سے انکار کرتے ہوئے میرا نقطۂ نظر بیان نہیں کیا۔
سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ صبا قمر کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے بلاگر عظیم خان نے کہا کہ صبا قمر نے کہانی کا وہ رخ بیان نہیں کیا جو میری سمت تھا۔
بلاگر عظیم خان نے اداکارہ صبا قمر کے شادی سے انکار پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میری سمت کی کہانی یہ ہے کہ صبا قمر نے شادی سے انکار میری وجہ سے کیا۔ ہاں، یہ میری غلطی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ذاتی وجوہات کے باعث اپنے ہونے والے شوہر عظیم خان سے شادی سے انکار کردیا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ صبا قمر نے عظیم خان سے شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک اہم بات کرنی ہے۔ بہت سے ذاتی اسباب کے باعث عظیم خان سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: صبا قمر نے ذاتی وجوہات کے باعث عظیم خان سے شادی سے انکار کردیا