ہماری زندگیاں بھی اہم ہیں،وکٹوریا ازارینکا کا کھلاڑیوں کی مکمل ویکسی نیشن کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Azarenka calls for mandatory COVID-19 vaccinations

ماسکو :کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا معاملہ زور پکڑنے لگا،بیلا روس کی ٹینس پلیئر وکٹوریا ازارینکا نے کھلاڑیوں کی مکمل ویکسی نیشن کا مطالبہ کر دیا۔

بیلا روس کی ٹینس پلیئر وکٹوریا ازارینکا نے یو ایس اوپن کے تھرڈ رائونڈ میں پہنچنے کے بعد کہا کہ تماشائیوں کے سامنے کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ کرائوڈ کے لئے ویکسین لگوانی لازمی ہے اور کھلاڑیوں کیلئے نہیں۔

ازارینکا نے کہا کہ دوسرے کھیلوں کی طرح ٹینس میں بھی کھلاڑیوں کی ویکسی نیشن کو لازمی قرار دینا چاہئے۔

مزید پڑھیں:ماؤں کو بچوں کی خواہشات سے متعلق لاحق پریشانیاں، ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کردی

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں کھیلوں کاسلسلہ کئی ماہ تک بند رہا لیکن ویکسی نیشن کا عمل شروع ہونے کے بعد اب دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

جولائی میں جاپان میں ٹوکیو اولمپکس 2020کا میلہ بھی پورے زور شور سے سجایا گیا تاہم کورونا کے باعث تماشائیوں کی شرکت کو انتہائی محدود رکھا گیا تھا۔

دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلوں میں شائقین کی شرکت ویکسی نیشن سے مشروط ہے تاہم ابھی بھی دنیا کے کئی ممالک میں کھلاڑیوں کی ویکسی نیشن پر زیادہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے بیلا روس کی ٹینس پلیئر وکٹوریا ازارینکا نے کھلاڑیوں کی ویکسی نیشن کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts