فلسطین کی حمایت پر اعظم خان کو جرمانہ، نوجوانوں کا ذکا اشرف سے استعفے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل ٹی 20 میچ میں بلے پر فلسطینی پرچم بنوانے پر اعظم خان پر جرمانہ عائد کرنے کے خلاف نوجوانوں نے احتجاج کیا اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے درجنوں کارکنان اعظم خان سے اظہار یکجہتی کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر مظاہرہ کرنے پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔

شرکا نے کہا کہ اعظم خان کے خلاف جرمانہ واپس نہ لیا گیا تو پی ایس ایل کے موقع پر احتجاج کریں گے۔

حماس کی قید سے رہا اسرائیلیوں نے بہترین سلوک کی گواہی دیدی

جماعت اسلامی کراچی یوتھ ونگ کے ہاشم ابدالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعظم خان کے خلاف کیا گیا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا سلسلہ ملک گیر سطح پر بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔

شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ذکا اشرف کی برطرفی کے نعرے درج تھے۔

ہاشم ابدالی نے کہا کہ جرمانہ واپس نہ لینے کی صورت میں تمام تر حالات کی ذمہ دار پی سی بی کی انتظامیہ ہوگی، انہوں نے ذکا اشرف سے فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Posts