وزیراعظم کااستعفیٰ اور فوج کے بغیر انتخابات کامطالبہ درست نہیں، وزیرداخلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Interrior minister
وزیراعظم کااستعفیٰ اور فوج کے بغیر انتخابات کامطالبہ درست نہیں، وزیرداخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں فوج کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے جب کہ وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی مناسب نہیں، دھرنے کے بیشتر شرکا کو معلوم ہی نہیں ان کا مقصد کیا ہے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔ ان کے نام حکومت نے نہیں بلکہ نیب نے ای سی ایل میں ڈالے ہیں۔

عدالت نے ضمانت دینے سے پہلے نیب سے پوچھا تھا کہ یہ نام نیب نے ای سی ایل میں ڈالے ہیں؟ نواز شریف کے علاج و معالجے کے لیے بیرون ملک جانا ضروری ہوا تو راستہ نکل آئے گا، دعا ہے اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت عطا فرمائے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مسترد شدہ ووٹ کا یہ پتا نہیں چلتا کہ وہ کس امیدوار کے ہیں، کسی الیکشن کا ریکارڈ دیکھ لیں مسترد شدہ ووٹ زیادہ ہوتے ہیں، ملک میں فوج کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے جب کہ وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی مناسب نہیں، دھرنے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے مقابلے میں دھرنے کو بہتر طریقے سے ڈیل کیا اور کہیں بھی دھرنے کے شرکاءپر طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا، دھرنے کے بیشتر شرکا کو معلوم ہی نہیں ان کا مقصد کیا ہے؟ امید ہے دھرنا احسن طریقے سے ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دوبارہ الیکشن کےمطالبےپرقائم ہیں،دھاندلی زدہ حکومت نہیں مانتے، مولانافضل الرحمان

وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان کی قیادت پاکستان کی سرزمین پر موجود نہیں ہے، جب تک فوج ہے ملک غیرمستحکم نہیں ہوسکتا ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ ہر ملک میں آرمی چیف کا کردار اہم ہوتا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ غلط کو غلط اور درست کو درست کہنے والے انسان ہیں۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ درآمد کم اور بر آمد زیادہ ہونے کی وجہ سے روپے کی قدرکم ہوتی ہے اور ملک بھی تب ہی غریب ہوتا ہے، ایک سال میں اس حکومت نے جتنی ترقی کی ہے کسی حکومت نے نہیں کی، اگر حکومت نے ڈیلیور کیا تو اگلے پانچ سال بھی ہم ہی ہوں گے۔

Related Posts