آزادجموں وکشمیر کے انتخابات،مسلم لیگ(ن)نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد دی
مسلم لیگ ن کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد دی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2021 کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ پارٹی صدر شہبازشریف کے دستخط سے 26 رکنی پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین ہوں گے۔ راجہ ظفرالحق، راجہ محمد فاروق حیدر خان، شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف پارلیمانی بورڈ کے رکن ہیں جبکہ پارلیمانی بورڈ کے دیگر ارکان میں احسن اقبال، مریم نوازشریف، حمزہ شہباز شریف بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثناءاللہ، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، چوہدری برجیس طاہر، پرویز رشید، رانا تنویر حسین اور نصیب اللہ گردیزی ، شاہ غلام قادر، چوہدری طارق فاروق، ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، چوہدری محمد عزیز، انجینئر خرم دستگیر بھی بورڈ کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں۔

بورڈ کے دیگر ارکان میں راجہ نصیر احمد خان، بیرسٹر افتخار گیلانی، مشتاق منہاس، چوہدری محمد اسحاق، سید شوکت علی شاہ اور زبیر اقبال کیانی شامل ہیں۔

پارلیمانی بورڈ آزادجموں وکشمیر میں 2021 کے عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا۔

Related Posts