آیوشمان کھرانہ کی فلم ’ڈریم گرل 2‘ کب ریلیز ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے معروف اداکار آیوشمان کھرانہ کی نئی فلم ’ڈریم گرل 2‘ کو ریلیز کی تاریخ مل گئی۔

اداکار کی مزاحیہ فلم 7 جولائی کو سینما میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ اس سے قبل فلم کے پہلے حصے میں آیوشمان کھرانہ نے دو کردار ادا کرے تھے جن کو ناظرین و سامعین نے بہت زیادہ پسند کیا تھا۔

اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے فلم کافی مقبول ہوئی تھی اور اس نے باکس آفس پر کامیاب بزنس بھی کیا تھا۔ ناظرین و سامعین کو فلم میں آیوشمان کا کردار بہت پسند آیا تھا جو ایک ایسا لڑکا تھا جو کہ عورت کی آواز کی باآسانی نقل کرسکتا تھا۔

آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل 2 کی کاسٹ میں اننیا پانڈے، پاریش راول، راجپال یادو، اسرانی، وجے راز، انو کپور اور منجوت سنگھ شامل ہیں۔ یہ فلم ایکتا آر کپور نے بنائی ہے جبکہ راج شاندلیا نےاسے ڈائریکٹ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

گزشتہ دنوں آیوشمان کھرانہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھاکہ بریکنگ نیوز، پوجا ڈریم گرل واپس آگئی ہے ، فلم 7 جولائی 2023 کو سینما میں ریلیز ہوگی۔

Related Posts