کراچی: شوبز انڈسٹری کی دلکش و خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے ترکی کے مشہور شیف سالٹ بے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی، جس پر اداکارہ کے مداح ناراض ہوگئے۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بھائیوں کے ہمراہ ترکی کے معروف شیف سالٹ بے عرف نصرت گوچکے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی، جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوگئی۔
تُرک شیف کے ساتھ تصویر دیکھ کر اداکارہ کے مداح ناراض ہوگئے، عائزہ خان کی تصویر پر مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکارہ پہلے بہت اچھی لگتی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ بھی دیگر اداکاراؤں کی جیسی ہوتی جارہی ہیں۔
اُن کی اس تصویر پر ایک اور مداح نے کہا کہ انھیں عائزہ خان کی تُرک شیف کے ساتھ قربت بالکل پسند نہیں آئی، اداکارہ کو ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیے تھے جبکہ ایک صارف نے دلبرداشتہ ہوکر اداکارہ کو اَن فالو کردیا۔
کورلش عثمان کی مالہن خاتون کس ترک اداکار سے شادی کررہی ہیں؟