پاکستانی شو بز کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے اپنی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کے لیے لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں داخلہ لے لیا ہے۔
پاکستان میں 15 سال سے زیادہ کے شاندار کیریئر اور بے شمار مشہور پراجیکٹس کے بعد عائزہ خان نے باضابطہ طور پر ڈرامہ اور تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے بدھ کے روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
عائزہ نے اپنی پوسٹ میں کہا: جب میں نے 17 سال کی عمر میں اداکاری شروع کی، تب سے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھا تھا۔ لیکن اس وقت کے حالات کی وجہ سے یہ خواب مسلسل مؤخر ہوتا رہا۔
سالوں کی محنت کے بعد آخر کار میں اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے وقت اور وسائل مہیا کر سکی اور لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں داخلہ لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا، “یہ بہت تازگی بخش تھا کہ ایک بار پھر جوان محسوس کر سکوں۔”عائزہ نے اپنے والدین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “اپنے کیریئر اور فیملی کے لیے سالوں کی محنت کے بعد، اب لگتا ہے کہ چھوٹی عائزہ کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کا وقت آ گیا ہے لیکن یہ سب میرے والدین کی غیر متزلزل حمایت کے بغیر ممکن نہ تھا۔ وہ ابتدا سے ہی میرے ساتھ ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “میں اپنی زندگی کے لیے شکر گزار ہوں، اور یہ سب میری فیملی کی بدولت ہے۔ یہ سفر بھی ان کے لیے ہے اور ان کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
اسی لئے شادی نہیں کرتیں! ریکھا لیسبین نکلیں، کونسی خاتون کیساتھ جنسی تعلقات؟ اہم انکشافات
عائزہ خان کو آخری بار اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل جانِ جہاں میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ، ڈرامہ ،میں، میں ان کے منفی کردار کو بھی بے حد پذیرائی ملی۔