عائزہ خان نے انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں، نتائج اللہ پر چھوڑ دیتی ہوں، عائزہ خان
محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں، نتائج اللہ پر چھوڑ دیتی ہوں، عائزہ خان

کراچی:شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کو پیچھے چھوڑدیا۔

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد اس وقت 7 اعشاریہ 9 ملین ہے۔انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اْن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اْن کے 8 ملین فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔واضح رہے کہ گزرتے دنوں کے ساتھ عائزہ خان کی مقبولیت روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Related Posts