مینارِ پاکستان ہراسگی کیس، متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینارِ پاکستان ہراسگی کیس، متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا
مینارِ پاکستان ہراسگی کیس، متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا

لاہور: مینارِ پاکستان ہراسگی کیس میں متاثرہ خاتون ٹک عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کر لیا ہے جبکہ 100 سے زائد ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج مینارِ پاکستان ہراسگی کیس کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ملزمان کی شناخت کیلئے جیل پہنچیں۔فاضل جج کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت شروع کی گئی۔ عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کیا۔

متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کو ساتھی ٹک ٹاکر ریمبو کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں جیل لایا گیا۔ تمام ملزمان کو شناخت پریڈ کے دوران عائشہ اکرم کے سامنے کھڑا کیا گیا۔ 6 ملزمان کی شناخت کے بعد تفتیش کا عمل آگے بڑھ سکے گا۔ 

قبل ازیں مینارِ پاکستان میں 14 اگست کے روز درجنوں افراد نے خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل مینارِ پاکستان ہراسگی کیس میں ٹک ٹاکر خاتون سے سیکڑوں افراد نے بد تمیزی کی تاہم عائشہ اکرم نے ملزمان کی شناخت سے معذرت کرتے ہوئے گزشتہ ماہ جیل آمد سے انکار کردیا تھا۔ 

 گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم سے دست درازی کی گئی جس پر پولیس نے 144 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت پریڈ 28 اگست کو ہونا تھی جو ٹک ٹاکر خاتون کی جیل میں آمد سے معذرت کے باعث ملتوی کرنی پڑی۔

مزید پڑھیں: عائشہ اکرم نے ملزمان کو شناخت کرنے سے معذرت کرلی

گزشتہ ماہ 14 اگست کو قبل جشنِ آزادی کے موقعے پر یوٹیوب چینل کیلئے ویڈیو بنانے کی خواہش مند عائشہ اکرم پر درجنوں افراد نے حملہ کردیا، چھیڑ چھاڑ، بد تمیزی اور دست درازی کی، کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔

واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم مدد کیلئے چیختی چلاتی نظر آئیں جس کے بعد 18 سے 30 سال تک جوان العمر افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش آج بھی جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: غریب گھرانے کا بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

Related Posts