ڈرامہ سیریل ’اے مشت خاک‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل ’اے مشت خاک‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے
ڈرامہ سیریل ’اے مشت خاک‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کا مشہور ڈرامہ سیریل ’اے مشت خاک‘ بالآخر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

احسن طالش کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی آخری قسط حال ہی میں نشر ہوئی جس کا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچا ہے۔

ڈرامہ سیریل اے مشت خاک کو ماہا ملک نے لکھا تھا، ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں فیروز خان، ثنا جاوید، عفت عمر، نمرہ خان اور اسد صدیقی شامل تھے جبکہ ڈرامے کو عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا۔

واضح رہے کہ ڈرامے کے اچھے اختتام پر سوشل میڈیا صارفین بہت زیادہ خوش ہیں اور وہ اس بات کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے نکاح کرلیا

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ ڈرامہ ’’خدا اور محبت‘‘ کی داستان کی اصل عکاسی تھا۔ سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک نے کہا کہ ناراض مستجاب کا مذہب تبدیل کرنا متاثر کن  ہے۔

Aye Musht E Khaak Last Episode Public Reaction

Aye Musht E Khaak Last Episode Public Reaction

Aye Musht E Khaak Last Episode Public Reaction

مزید برآں ڈرامے کی 34 اقساط کے بعد ایک ہندو لڑکی کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، شوینہ پردھان نے یوٹیوب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ، ’’اس ڈرامے نے مجھے اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا… میں اس ڈرامے کو کبھی نہیں بھولوں گی۔‘‘

Related Posts