اسلام آباد: پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد سینئر صحافی ایاز امیر کو مبینہ طور پر بہو کے قتل کے الزام میں راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ایاز امیر شہزاد ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا جبکہ ملزم کو ان کی بہو سارا کے قتل کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمے کی دفعات میں 302 کے علاوہ 109 بھی شامل کر لی گئی۔
شمالی وزیرستان میں دھماکہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید
باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایاز امیر کے ہمراہ ان کی اہلیہ کو بھی بہو کے قتل کے مقدمے میں شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔ ملزم شاہنواز نے پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آ کر اہلیہ سارہ کو قتل کیا تھا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مقتولہ سارہ کے پاس کینیڈا کی شہریت تھی۔ مقتولہ کے چچا کرنل (ر) اکرام اور ضیا ء الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور سابقہ اہلیہ پر عائد کیا۔
مقتولہ کے چچا کرنل (ر) اکرام اور ضیاء الرحیم کا کہنا ہے کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے ہماری بھتیجی سارہ کو قتل کرایا۔ پولیس نے ایاز امیر کی سابق اہلیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔
قتل کے مرکزی ملزم ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ ملزم نے چک شہزاد میں اہلیہ سارہ کو قتل کیا تھا جس پر ایکشن لیا گیا ہے۔