معروف بھارتی فلم ’آر آر آر‘ میں کام کرنے والے ہالی ووڈ اداکار رے اسٹیونسن 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق مشہور بھارتی فلم ’آر آر آر‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے والے آئرش اداکار اٹلی میں انتقال کرگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹیونسن کی موت کس وجہ سے ہوئی اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے رے اسٹیونسن 1990 کی دہائی میں ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھا اور پھر کئی فلموں میں بھی اہم کردار ادا کئے۔
خیال رہے کہ رے اسٹیونسن نے مارول کی فرنچائز کی ’تھور‘،’وار زون‘ اور کنگ آرتھر جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی تھی۔
انہوں نے ایس ایس راجمولی کی جنوبی بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے زریعے تامل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔
آر آر آر کے ہدایتکار راجا مولی نے اداکار کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔
Shocking… Just can’t believe this news. Ray brought in so much energy and vibrancy with him to the sets. It was infectious. Working with him was pure joy.
My prayers are with his family. May his soul rest in peace. pic.twitter.com/HytFxHLyZD
— rajamouli ss (@ssrajamouli) May 23, 2023
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے تاسف کے اظہار کے ساتھ ساتھی اداکار کے انتقال کی خبر شیئر کی۔