شہری بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے اجتناب برتیں، معید انور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہری بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے اجتناب برتیں، معید انور
شہری بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے اجتناب برتیں، معید انور

کراچی:چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں جراثیم کش ادویات کاچھڑکاؤ کیا جا رہا ہے جہاں کورونا کے کیسز پائے گئے ہیں ایسے علاقوں میں مستحقین تک راشن پہنچانے کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ فیومیگیشن کے کاموں کے معائینے کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری اس وباء کے پھیلنے کا موجب بننے کے بجائے بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے اجتناب برتیں اور یہ واحد حل ہے جس سے کورونا کو باآسانی شکست دی جا سکتی ہے۔

دریں اثناء فیومیگیشن مہم کے دوران ان یوسیز میں خصوصی طور پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا جہاں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھی مسلم سوسائٹی، محمودآباد، شانتی نگر، مجاہد کالونی،ڈالمیا و گردونواح میں خصوصی طور پر ڈس انفیکٹ کرنے کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم سر انجام دی گئی۔

Related Posts