کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی شہر بھر موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائیاں۔ 7 ملزمان گرفتار 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
ای وی ایل سی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سعد ولد حسین، حمزہ ولد عبدالعزیز، عبدالرحیم ولد سراج الحق ، نعمان ولد محمد لال، عاقب ولد اکرم، جہانزیب ولد عمران اور حسن عرف با بر ولد رستم علی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل نمبر KEK5393 سپر پاور 70، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے سرقہ ہے، جسکا مقدمہ الزام نمبر698/2021 ہے۔
ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل نمبر KNI-1875 ھنڈا 125 تھانہ مومن آباد سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر426/2021 ہے۔
ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل نمبر KHF-7815 سپر پاور 70 تھانہ مبینہ ٹاؤن سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر519/2021 ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، کم عمر بچی سے زیادتی کے مرتکب 3 ملزمان گرفتار