اے وی ایل سی پولیس نے کراچی سے گاڑیاں چرانے اور چھیننے والے 8 ملزمان گرفتار کر لیے جن کے قبضے سے 2 کاریں، 1 رکشہ اور 4 موٹر سائیکلز برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد، بلدیہ، کیماڑی اور کورنگی نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف گروہوں سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹر سائیکلز، رکشہ اور کاریں برآمد کیں۔
کراچی پولیس کی کارروائی، خواتین سے لوٹ مار میں ملوث گینگ کے 2 ارکان گرفتار