آسٹریلین ٹیم کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلین ٹیم کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی
آسٹریلین ٹیم کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

گزشتہ 24 سال میں پہلی بار کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے آنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ نے میلبرن سے اسلام آباد جانے والی چارٹرڈ فلائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں اسلام آباد میں جنم لینے والے عثمان خواجہ اور نائب کپتان اسٹیو اسمتھ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راشد خان کا پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پر بیان سامنے آگیا

جمعہ سے راولپنڈی میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کیلئے آسٹریلین کھلاڑی پرجوش ہیں۔ سینئر بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹوئٹر پر اسٹاف سمیت 35 رکنی آسٹریلین اسکواڈ کی اسلام آباد میں لینڈنگ سے متعلق تصویر شیئر کی۔

گزشتہ 3 برسوں میں یہ آسٹریلین ٹیم کا پہلا ٹیسٹ دورہ بھی ہے۔ کورونا کے دوران آسٹریلیا کے سخت سرحدی قوانین کے تحت ٹیسٹ ٹیم نے 2019 میں انگلینڈ میں 2-2 سے ایشز سیریز ڈرا ہونے کے بعد سے صرف ہوم سیریز میں ہی کھیل پیش کیا۔

کورونا کی روک تھام کیلئے آسٹریلین ٹیم نے 2020 کے وسط میں بنگلہ دیش جبکہ 2021 کے اوائل میں جنوبی افریقہ کا دوری ملتوی کردیا تھا۔ آج سے 6 اپریل تک آسٹریلین ٹیم کا دورۂ پاکستان جاری رہے گا۔

دورۂ پاکستان کے دوران آسٹریلین اسکواڈ پاکستان میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گا۔ آسٹریلین ٹیم کے پاکستان پہنچنے پر کرکٹ بورڈ حکام نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہا۔ 

Related Posts