بھارت میں کورونا مریضوں کی مدد کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کمر کس لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں کورونا مریضوں کی مدد کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کمر کس لی
بھارت میں کورونا مریضوں کی مدد کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کمر کس لی

نئی دلی:ہندوستان میں بڑھتا ہوا کورونا اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بھارتی اسپتالوں کیلیے آگسیجن سپلائرز خریدنے کے لیے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے 50 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز رواں جو آئی پی ایل میں مصروف ہیں، سیزن میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں لیکن وہ بھارت میں اس وقت کورونا کی بگڑتی صورتحال کو لے کر افسردہ ہیں، جبھی انہوں نے کورونا مریضوں کی مدد کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے آگیسیجن کی پوری کرنے کے لیے پیٹ کمنز نے پرائم منسٹر کیئر میں 50 ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ جس کا مقصد آگسیجن کی سپلائی خرید کر کمی کو پورا کرنا ہے۔

دوسری جانب کوورنا سے بگڑتی صورتحال کے سبب بھارتی اخبارات نے بھی آئی پی ایل کی کوریج کرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی اخبارات نے آئی پی ایل کوریج معطل کرنا شروع کر دی اور اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا کہ زندگی اور موت کی جنگ کے دوران کمرشل ازم کو اہمیت دی جارہی ہے۔

اخبارات نے لکھا کہ کورونا کی تباہی کی طرف توجہ دلانے کیلئے آئی پی ایل کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی آئی پی ایل کو بند کرنے کی مہم تیز ہوگئی ہے۔

تاہم منتظمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرکٹرز پیسے کی کشش میں ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔ ان میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

Related Posts