آسٹریلین فیشن ڈیزائنر کارلا زمپاٹی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Australian fashion designer Carla Zampatti

میلبرن: نصف صدی سے زیادہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے خوبصورت ڈیزائن اور کوششوں کے حوالے سے مشہور آسٹریلوی فیشن ڈیزائنر کارلا زمپاٹی سڈنی میں 78 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔

اداکارہ نیکول کڈمین اور کیٹ بلانشیٹ کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعظم جولیا گیلارڈ بھی آسٹریلیائی باشندوں میں شامل تھیں جنہوں نے زمپاٹی کے کپڑے پہنے تھے۔ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ گذشتہ ہفتے اسپتال میں داخل ہوگئی تھیں۔

ان کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ کارلازمپاٹی ایک بہت بڑی بنیادی اور معاشرتی تبدیلی کے ذریعہ بزنس وومن کی حیثیت سے ترقی کرتی رہی ،انہوں نے 1960 کی دہائی میں خواتین کے حقوق کی تحریک کے ذریعہ آزادی کے لئے لڑنے والی خواتین کے لئے لباس ڈیزائن کرتے ہوئے آج خواتین کو بااختیار بنایا۔

1970 کی دہائی کے اوائل میں کارلازمپاٹی اس وقت کے معاشرتی طور پر قدامت پسند آسٹریلیا میں اپنے مجموعوں میں تیراکی کے لباس متعارف کروانے والی پہلی ڈیزائنرتھیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی وی کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیرمختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں

کارلازمپاٹی 1942 میں اٹلی میں پیدا ہوئیں  جبکہ 1950 میں ان کے خاندان نے آسٹریلیا ہجرت کی ، کارلا زامپاٹی نے 1965 میں اپنا پہلا چھوٹا فیشن کلیکشن تیار کیا تھا۔

ایک کاروباری خاتون کے طور پر انہوں نے آسٹریلیا میں درجن بھر بوتیک کھولے اور اسپیشل براڈکاسٹنگ سروس کی چیئر پرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ان کے انتقال پروزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم واقعی میں ایک عظیم اور متاثر کن آسٹریلوی خاتون سے محروم ہوگئے ہیں۔

Related Posts