قومی ویمن ٹیم کو آسٹریلیا سے شکست، کیا پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا سے شکست
(فوٹو: آئی سی سی)

دبئی: قومی ویمن ٹیم کو آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستان کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات محدود ہوگئے ہیں۔

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء اپنے والد کے انتقال کر جانے کے بعد ٹیم کی قیادت سے عارضی طور پر دستبردار ہوئیں اور ان کی جگہ ویمن ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر اور قومی ٹیم کی اوپنر منیبہ علی نے سنبھالی جبکہ ٹیم میں دیگر سینئر خواتین بھی موجود تھیں۔

مثال کے طور پر ندا ڈار پہلے بھی قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کا تجربہ رکھتی ہیں، تاہم انہیں موقع نہیں دیا گیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کی بیٹنگ بری طرح فلاپ ثابت ہوئی۔

کپتان منیبہ علی 13 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والی قومی ٹیم کی پہلی کھلاڑی تھیں، اس کے بعد 18، 23، 29 اور 39 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں وکٹ گری تو نصف قومی ٹیم صرف 39 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی۔

تاہم یہ سلسلہ یہاں تھما نہیں اور ناکامیوں کی داستان مزید رقم ہوتی چلی گئی۔ قومی ٹیم نے 58، 76، 78 اور پھر 82 کے مجموعی اسکور پر اپنی باقی تمام وکٹیں بھی گنوا دیں اور یوں آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 83 رنز کا آسان ترین ہدف دیا جو مخالف ٹیم نے صرف 1وکٹ کے نقصان پرپورا کرلیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے عالیہ ریاض نے 26، سدرا امین اور ارم جاوید نے 12، 12 رنز بنائے اور قومی ٹیم کی 7 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہوسکیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایشلی گارڈنر نے 4، اینا بیل سودرلینڈ اور جیورجیا ویرہم نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سیمی فائنل تک رسائی؟

بظاہر پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات ختم ہوگئے ہیں تاہم آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اگر آسٹریلیا بھارت کو ہرا دے اور اگر پاکستان نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن کے ساتھ شکست دینے میں کامیاب ہوجائے تو نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ جائے گا۔

Related Posts