ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی جس کے بعد دھواں دار بالنگ اور فیلڈنگ شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گروپ 1 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلہ دیش سے میچ جیتنے کی صورت میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پر امید ہوگی۔ اب تک 3 میچز کھیل کر آسٹریلیا 4 پوائٹس حاصل کرچکا ہے۔

آسٹریلیا کے مقابلے پر موجود بنگلہ دیشی ٹیم نے تاحال ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ جیتنے میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ اب تک بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے 4میچ کھیلے اور شکست کھائی۔

دفاعی چیمپین ویسٹ انڈیز اور سری لنکا آج شام کو ہونے والے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے جو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 35واں میچ ہوگا۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم نے ابتدا ہی میں 2 وکٹیں گنوا دیں۔ ابتدائی 2 اوورز میں ٹیم نے صرف 6رنز اسکور کیے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ 

 

Related Posts